آپریشنز ونگ کے دفتری عملے کا 5روزہ تربیتی کورس مکمل

  آپریشنز ونگ کے دفتری عملے کا 5روزہ تربیتی کورس مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جاری آپریشنز ونگ کے کلیریکل سٹاف کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزادنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اے ڈی آئی جی عادل رشید،سی پی او آفس کے پروفیشنل ماہرین ظفر اقبال سیال اور ندیم احمدو دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین دیانتداری،لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد دفتری امور کی بہتر انداز میں انجام دہی یقینی بنانا ہے۔ایس ایس پی آپریشن لاہور فیصل شہزاد نے تربیت مکمل کرنے والے ملازمین میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔یاد رہے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پانچ روزہ تربیتی کورس کا آغاز کیا گیا تھا۔تربیتی کورس میں بی اور سی برانچزڈی آئی جی آپریشنز آفس، اکاؤنٹس، ایف آر سی اپر اینڈ لوئر،ا سٹیبلشمنٹ برانچ سمیت مختلف شعبوں کے کلیریکل سٹاف شریک تھے۔ پروفیشنل سٹاف کی زیر نگرانی کلیریکل سٹاف کو ریکارڈ مینجمنٹ، سروس رولز، فوجی مثل، سروس بک سمیت مختلف امور بارے تربیت فراہم کی گئی۔

مزید :

علاقائی -