جرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ تک عوامی رسائی کیلئے پہچان ایپ متعارف

جرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ تک عوامی رسائی کیلئے پہچان ایپ متعارف

  

لا ہو ر)کر ائم رپو رٹر(لاہور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ تک عوامی رسائی کے لئے پہچان ایپ متعارف کردی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے پہچان ایپ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب گز شتہ روزسی سی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ اب گھریلو ملازمین کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد سے بچنا بے حد آسان ہو گیا ہے۔ شہری پہچان ایپ کے ذریعے گھریلو ملازم رکھنے سے قبل کسی بھی کریمنل ریکارڈ سے آگاہ ہو سکیں گے۔ پہچان ایپ پلے سٹور پر بآسانی دستیاب، شہریوں کے لئے رجسٹریشن انتہائی آسان ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ ویڑن کے تحت پہچان ایپ کو ابتدائی مرحلے میں لاہور میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔ پہچان ایپ جس میں کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون پر ڈاون لوڈ کرکے اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں گے۔ رجسٹریشن کے بعد کسی بھی شناختی کارڈ کا کریمنل ریکارڈ کی ایف آئی آر چیک کی جا سکے گا۔ ذوالفقارحمید نے بتایا کہ ریکارڈموجود ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانہ یا ریکارڈ زیادہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس پی کے دفتر سے رجو ع کیا جاسکے گا۔ پہچان ایپ میں ریکارڈ میں صرف شناختی کارڈ نمبر سے سرچ کیا جا سکے گا۔ اگر کسی ملزم کا شناختی کارڈ ڈیٹابیس میں درج نہ ہے تو ریکارڈ سرچ نہ ہو سکے گا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ ایپ کے ذریعے پراپرٹی ڈیلنگ،میرج بیورو،ملازم رکھنے اور لین دین جیسے معاملات میں مدد مل سکے گی اور ابتدائی مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مجرمان کا ریکارڈ نکالا جاسکے گا۔

مزید :

علاقائی -