شاہدرہ میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

  شاہدرہ میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے کامران پارک ڈاکو میں واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ چوکی سگیاں کے قریب پولیس نے ان کی موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی اس دوران پولیس کو دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں عبید نامی ڈاکو دائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا زخمی ڈاکو کومیو ہسپتال منتقل کرکے فرار ہونے والے ڈاکوشہباز عرف سونو چنگڑ اور نامعلوم کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق عبید نامی ڈاکو کی حالت خطرے سے باہر،تعلق فیصل آباد سے ہے۔ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل،ایک پسٹل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برامد کر لی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -