پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران837 ٹریفک حادثات

  پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران837 ٹریفک حادثات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 837روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 575 افراد شدید 404معمولی زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 400 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 25 مسافر454 اور 133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق صوبائی درالحکومت203متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد69حادثات میں 76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان55حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل987متاثرین میں 780مرد اور207خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 198افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور517افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ272زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 759موٹر سائیکلز،100ا?ٹو رکشے،76موٹر کاریں،19وین06مسافربسیں،22ٹرک اور108دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -