ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن: فیروزپور روڈ اور ٹاؤن شپ میں 5غیر قانونی عمارتیں مسمار
لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف کے ہمراہ فیروز پور روڈ اور ٹاؤن شپ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے پانچ عمارتیں مسمار کر دیں جبکہ ایک عمارت سر بمہرکر دی گئی۔گجومتہ سٹاپ فیروز پور روڈ کے قریب غیر قانونی عمارت مسمار کر دی گئی۔کلمہ چوک سٹاپ کے قریب غیر قانونی پلر کنسٹرکشن جزوی مسمار کر دی گئی۔ ایک معروف بیکری سے ملحقہ غیر قانونی عمارت کا فرنٹ اور شٹر گھر مسمار کردیئے گئے۔ فیروز پور روڈ پر مسجد ابوبکر کے قریب دو غیرقانونی کمرشل ہال مسمار کردیئے گئے۔بیسمینٹ تعمیر کرنے کے لیے کی جانے والی کھدائی کو دوبارہ اینٹوں سے بھر دیا گیا۔ مین کالج روڈ ٹاؤن شپ پر پلاٹ نمبر 17 بلاک 10 سیکٹر بی ون پر تعمیر شدہ عمارت سربمہر کر دی گئی۔