حکومت کورونا کے علاوہ دوسرے مریضوں کو بھی دیکھے،اشرف بھٹی

حکومت کورونا کے علاوہ دوسرے مریضوں کو بھی دیکھے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کا بھی خیال رکھے کیونکہ دیگر امراض میں مبتلا مریض سسک سسک کر مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ایسے جان لیوا امراض بھی ہیں جن کا روزانہ کی بنیاد پر علاج جاری رکھنا پڑتا ہے۔ حکومت اْن غریب اور لاچار بیمار لوگوں کا بھی سوچے جو پرائیویٹ طور پر اپنا علاج نہیں کرا سکتے۔ پیپلز پارٹی ایسے لوگوں کی نشاندہی کرتی رہے گی۔