پرائس مجسٹریٹس کے چھاپے، 24گرانفروش گرفتار، ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

  پرائس مجسٹریٹس کے چھاپے، 24گرانفروش گرفتار، ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 560 انسپکشنز کیں، 82 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور01 لاکھ 37 ہزار 200 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ24 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 24 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 01 گراں فروش کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اورمنڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔گرانفروشوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -