آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم توبہ و استغفار کرے،فضل الرحیم اشرفی

  آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم توبہ و استغفار کرے،فضل الرحیم اشرفی

  

لاہور(پ ر) ملک کے معروف دینی ادارے جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں حکومت اور علماء کے درمیان طے پانے والے حفاظتی اقدامات اور تدابیر کے ساتھ شب قدر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی شب قدر کی عظمت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے توبہ و استغفار کی اہمیت اور ضرورت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کورونا وائرس کی آزمائش اور مصیبت سے نکلنے کے لئے اجتماعی توبہ و استغفار کرتے ہوئے گھروں میں خواتین اور بچوں کو بھی نمازوں کا پابند بنائیں اور رمضان المبارک کے آخری لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے خوب عبادت و ریاضت کرکے اللہ کو راضی کرلیں مولانا فضل الرحیم اشرفی نے اس موقعہ پر اجتماعی توبہ و استغفار کراتے ہوئے کورونا وائرس سے نجات حرمین شریفین سمیت پوری دنیا کی مساجد و مدارس اور دینی مراکز کی رونقین بحال ہونے، امت مسلمہ کی کامیابی ملک و قوم کی امن و سلامتی پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے شہادتیں اور قربانی دینے والوں کیلئے رقت آمیز خصوصی دعا کرائی۔

دریں اثناء آج 22مئی 2020ء کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے ساتھ جمعۃ المبارک کا اجتماع 12:45 بجے منعقد ہوگا جس سے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی خطاب کریں گے جبکہ کل 29رمضان المبارک بروز ہفتہ کو بھی حسب سابق اختتام رمضان المبارک کے سلسلہ میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ بعد نماز عصر اجتماعی توبہ و استغفار اور خصوصی دعا کی تقریب منعقد ہوگی جامعہ اشرفیہ لاہور میں عید الفطر کے موقعہ پر بھی حکومتی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز عید الفطر ٹھیک صبح 6:30 بجے ادا کی جائیگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -