تحریک لبیک پاکستان لاک ڈاؤن متاثرن کی مدد کے لئے کوشاں

تحریک لبیک پاکستان لاک ڈاؤن متاثرن کی مدد کے لئے کوشاں

  

لاہور (پ ر)دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے نچلا طبقہ جس طرح سے متاثر ہورہا ہے تو مخیر حضرات بھی ان کی مدد کررہے ہیں اسی طرح تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے حکم پر تحریک کے ذمہ داران و کارکنان کی طرف سے بھی ملک و بیرون ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے بیروزگار ہونیوالے افراد کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت تحریک لبیک پاکستان عمان کے امیر مولانا حافظ شاہد رضوی اور ناظم اعلی راشد محمود چشتی کی طرف سے عمان میں بیروزگار اوورسیز کو راشن و کیش تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔خصوصاً بنگلادیش، پاک و ہند سے آئے ہوئے لیبر و فیملیز کی راشن و کیش سے مدد کی جارہی ہے. TLP کی طرف سے عمان کے مختلف شہروں میں راشن و کیش تقسیم کیا جاچکا ہے جن میں مسقط، السیب، صلالہ، صحار، لوی، شناص شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -