ایم پی اے شاہین رضا کی وفات پر قرارداد اسمبلی میں جمع

ایم پی اے شاہین رضا کی وفات پر قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کی وفات پر ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے یہ مقدس ایوان رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ ان کی وفات سے پارٹی ایک مخلص،جمہوریت پسند اور دلیر سیاستدان سے محروم ہو گئی۔

یہ ایوان شاہین رضا کی موت پر افسوس اور ان اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ پوری قوم بے لوث خدمات پر اْن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -