عید نماز کے بڑے اجتماعات پر پابندی ختم کی جائے،امیر العظیم

عید نماز کے بڑے اجتماعات پر پابندی ختم کی جائے،امیر العظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہا ہے کہ عید الفطر کی نماز کیلئے مساجد میں بڑے اجتماعات پر پابندی کا اطلاق ختم کیا جائے۔ حکمرانوں کی طرف سے صرف ایس او پیز کے معاملے میں مساجد کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک ہے۔جب دفاتر، فیکٹریاں، کارخانے، شاپنگ مالز، بازار، مارکیٹیں اور دکانوں پر کوئی پابندی نہیں تو عید کی نماز کے اجتماعات پر پابندی قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، افتخار احمد چوہدری، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، مرزا عبدالرشید،سیکرٹری اطلاعاعت جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر قائدین موجود تھے۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے مزیدکہا کہ حکومت مدینہ کی ریاست کی دعویدار تو ہے مگر عملی طور پر اس کے مخالف اقدامات کرتی چلی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک، بازاروں میں ہجوم، مارکیٹوں میں اژدہام کسی کوبھی نظر نہیں آرہا؟ کیا یہ وہ مقامات نہیں ہیں جہاں سے کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے؟ پھر کیوں صرف اور صرف مساجد کو نشانہ بنایا جارہا ہے؟ علماء اور مساجد انتظامیہ کو کیوں دھمکایا جارہا ہے کہ اگر بیس نکات پر عمل نہیں ہوا تو مساجد سیل کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان بازاروں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے باجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔ یہ تمام حقائق سامنے ہونے کے باجود صرف اور صر مساجد کو ہی نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟ حالانکہ مساجد کے ساتھ ساتھ جوبازار، مارکیٹیں اور انڈسٹریز سمیت تقریباًپورا ملک کھول دیا گیا ہے کیا اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا؟ نقصان کو صرف مساجد کے کھولنے کے ساتھ کیوں جوڑا جارہا ہے۔