وبا کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم معافنہیں کریگی،شاہد صدیق

وبا کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم معافنہیں کریگی،شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ہر شہری کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، حکومت عوام کے سا تھ کھڑی ہے وبا کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، کور ونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جوکچھ انسانی بس میں ہے وہ کیا جا رہا ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی مشکل ترین حالات کا سامنا ہے اور موجود وسائل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عاقبت نا اندیش اپوزیشن وبا کے دنوں میں بھی سیاست سے باز نہیں آئی۔ اپوزیشن رہنما قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ قانون کے کٹہرے میں خود کو آتا دیکھ کر سابق حکمران خوفزدہ ہو چکے ہیں، کئی دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے قوم کو مضبوط ہیلتھ سسٹم نہ دے سکے۔ سابق حکمران اپنے دور میں تجربے اور ڈرامے رچاتے رہے۔ قوم کو اچھی تعلیم اور صحت کی ضرورت تھی اور یہ کرپشن کے مینار اٹھاتے رہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی، ماضی کے حکمران ایسی ایک بھی مثال پیش کر سکتے ہیں؟۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -