مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے بھارتی ہتھکنڈے ناقابل قبول:پاکستان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورز یو ں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسائل کے اجرا ء سمیت دیگر اقدامات قابل مذمت ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارتی فوج جعلی کارروائیوں میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ پاکستان مقبوضہ وادی میں بھارتی اقداما ت کی مذمت کرتا ہے۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر تشویش ہے جبکہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فا ئر نگ کے وا قعات کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی نمائندوں کے بیانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ڈومیسائل کا جرا اور متعلقہ اقدامات قابل مذمت ہیں۔ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستا ن کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں حکومتی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ادھر پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ایک اور خلاف وزری پر سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے بھرپور احتجاج کیا اور مراسلہ دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے 20 مئی کو کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ میں پوٹھی گاؤں کو نشانہ بنایا، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سال کا محمد عارف شدید زخمی ہو گیا، بھار تی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا بھا رت اب تک 1102 بار کنٹرول لائن جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کر چکا ہے۔ پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ایک اور خلاف وزری پر سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے بھرپور احتجاج کیا اور مراسلہ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے 20 مئی کو کنٹرول لائن کے سیکٹر چری کوٹ میں پوٹھی گاؤں کو نشانہ بنایا، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سال کا محمد عارف شدید زخمی ہو گیا، بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا بھارت اب تک 1102 بار کنٹرول لائن جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کرچکا ہے۔
پاکستان