وزیر اعظم نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہر کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ میں شامل مشیروں اور معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ تمام مشیر اور معاونین خصوصی اپنے اثاثے فوری طور پر کابینہ ڈویژن میں ظاہر کریں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر منتخب ایڈوائزر بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔واضح رہے اجلاس میں کابینہ ارکان کا کہنا تھا حکومت میں شامل شخصیات کے کاروبار سے مفادات کا ٹکراؤ آتا ہے جس پر وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے مفادات کے ٹکراؤ کا قانون نافذ کرنے کی تجویز دی، فخر امام کی تجویز پر کابینہ کا مفادات کے ٹکراؤ کا قانون فوری نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں شامل مشیران اور معاونین خصوصی کو اثاثے ظاہر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام مشیران اور معاونین خصوصی اپنے اثاثے فوری طور پر کابینہ ڈویڑن میں ڈیکلیئر کریں۔
وزیراعظم حکم