رمضان کی 27ویں کے انعامات ہمارے لیے بہت بڑا سرمایہ ہیں،اشرف جلالی

رمضان کی 27ویں کے انعامات ہمارے لیے بہت بڑا سرمایہ ہیں،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 27 رمضان کے سلسلہ میں مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں استحکام پاکستان کانفرنس کی صدارت مولانا محمد عارف قادری نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ نزولِ قرآن اور قیامِ پاکستان کا باہمی تعلق بہت سے اسرار و رموز کا حامل ہے۔

رمضان کی 27ویں کے یہ انعامات ہمارے لیے بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت عبادت ہے۔ پاکستان کی خوشحالی کے اسباب اور پاکستا ن کے مسائل کے حل کا مدار قرآنی تعلیمات پر ہے۔ پاکستان قرآنی نظام کی سلطنت ہے۔ پاکستان میں صوبائیت، علاقائیت اور لسانیت کے نعروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بھارت بذریعہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ پاک فوج کے جوان ارضِ وطن کے تحفظ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کے سہولت کاروں، پختوں قومیت پرستوں اور طالبان کے مختلف گروپوں کے بھارت سے رابطے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ بھارت سے دوانیوں کی درآمد اور اسلام آبادمیں شراب خانوں کا کھلنا پاکستان کی نظریاتی اساس پر سوالیہ نشان ہے۔