نیسلے کا سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں کے لئے 20لاکھ کے سامان کا عطیہ

نیسلے کا سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں کے لئے 20لاکھ کے سامان کا عطیہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیرلیبرپنجاب انصرمجید خان نے سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں نیسلے پاکستان سے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کیلئے بیس لاکھ روپے مالیت کا سامان وصول کیا۔اس موقع پر کمشنر پیسی تنویر اقبال، نیسلے پاکستان کے نمائندہ وقار احمد و دیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے امدادی سامان عطیہ کرنے پر نیسلے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر لیبر انصرمجید خان نے کہاکہ امدادی سامان کو سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے آئیسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز میں داخل مریضوں کیلئے استعمال کیاجائے گا۔ انڈسٹری کے مشکل حالات کے باوجود نیسلے پاکستان کی یہ کاوش انتہائی قابل ستائش ہے۔صنعتی کارکنان کے بچوں کیلئے نئے میڈیکل کالج پر جلد کام شروع ہوگا۔انصرمجیدخان نے کہاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے صنعتوں کی انسپکشن جاری ہے۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -