اپوزیشن جیل نہیں،سلیکٹڈ حکومت گھر جارہی ہے،پرویز ملک
لاہو(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک پرویز اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف بہادر خاندان کے ایک فرد ہیں بھاگنے والے نہیں، اپوز یشن جیل نہیں بلکہ سلیکٹڈحکومت جلدگھر جا رہی ہے،نام نہاد''ایماندار حکومت'' آٹا اور چینی چور کب نیب کے حوالے کرے گی، عمران نیاز ی اپنی نااہلی چھپانے اور عوام کو بے و قو ف بنانے کیلئے احتسا ب احتسا ب کھیل رہاہے۔
،نیب اورعدالتو ں کو مطلو ب ما فیا سلیکٹڈ نیازی کی چھتر ی تلے جمع ہیں انہیں کب نیب کے سپرد کیا جائے گا،سپر یم کورٹ حکومت سے پو چھے کہ اس نے کورونا کیخلا ف امدادی ر قم کہاں خر چ کی، فر نٹ پر کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹرز آ ج بھی حفا ظتی کٹس سے محرو م ہیں۔ حکومت ہر محاذ پر بری طرح نا کام ہو چکی ہے،نیازی جرات کا مظاہرہ کر یں،دو سروں کو چور کہنے والا سلیکٹڈ خود چورو ں کا سردار ہے سب چور لٹیرے حکومتی چھتر ی تلے مو ج مستی کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ شہبازشریف نیب کی جعلی منی لانڈرنگ کیس میں بھی سرخرو ہونگے،شہبازشریف نے نوازشریف کی طرح عدالتوں اور نیب کا سامنا کیا۔شہبازشریف مسلسل دو سالوں سے عدالتوں اور نیب دفاتر کے چکر لگارہے ہیں۔نیب دو سالوں میں شہبازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پو چھ رہی ہے کہ بیرون ملک سے ملنے والی امداد حکومت کہاں خر چ کررہی ہے؟۔ تحریک انصاف خود بھی اپنی ساری لائف چندہ اکٹھا کرتی رہی اور اب پوری قوم کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔