نوازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

نوازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے میاں نوازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مضبوط معاشی فیصلے کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان میاں نوازشریف اور ان کی معاشی ٹیم مضبوط معاشی فیصلے کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

ملکی اور غیر ملکی معاشی ماہرین نواز حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کی آج تعریف کررہے ہیں۔میاں نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان کی شرح ترقی 5.9فیصد تک پہنچ چکی تھی۔2013میں ترقی کی شرح 3.7فیصد تھی۔2014میں ترقی کی شرح 4.14فیصد، 2015 میں 4.24، 2016میں ترقی 4.71، 2017میں 5.37فیصداور 2018میں ترقی کی شرح 5.5فیصد تک آگئی۔میاں نوازشریف اور ان کی معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کو ترقی کی جانب گامزن کرنے پر مضبوط اور مستحکم فیصلے کیے۔موجودہ حکومت نے اعداوشمار غلط بتاکر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔