عوام کی دہلیز پر مسائل کا حل حکومت کی ترجیح نہیں،جواد احمد

عوام کی دہلیز پر مسائل کا حل حکومت کی ترجیح نہیں،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہ عوام کی دہلیز پر مسائل کا حل حکومت کی ترجیع نہیں،تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہوچکی ہے جس کی وجہ منتخب اراکین پر پیرا شوٹرز کی تعیناتی ہے،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ 21روز بعد بھی کرونا اور ٹڈی دل سے ستائے عوام کو نہیں مل سکا۔

پھلوں،سبزیوں اور برائلر گوشت کی اڑان تو نیچے نہ آسکی مگر مافیاز کو اپنا کردار نبھانے کی اجازت حکومت نے ڈنکے کی چوٹ پر دی، عمران خان دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کی ضروریات اور فلاح کا اعلان صرف بیانات کی حد تک کرتے ہیں اصل میں تصویر ان کے بیان کے الٹ ہوتی ہے۔