ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں،جواد رفیق

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں،جواد رفیق

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبے میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے اور اب تک 37لاکھ ایکڑر رقبے کی سرویلنس جبکہ ایک لاکھ33ہزارایکڑرقبے پر سپرے کیا گیا ہے۔یہ بات چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے اجلاس کو ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ کے دوران بتائی۔ صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال اور متعلقہ حکام بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں خریف کی فصل کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے اورسرویلنس اور مانیٹرنگ بذریعہ موبائل فون ایپس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامبیٹ آپریشنز میں مقامی انتظامیہ، آرمی اور محکمہ زراعت کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ایک لاکھ33ہزارایکڑرقبے پر سپرے کیا گیا ہے جبکہ صرف تحصیل لیاقت پور کے دو مواضعات میں ایک ہزارایکڑ رقبے پر سپرے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے چاروں صوبوں کو ملکر جنگی بنیادں پر کام کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -