لاک ڈاؤن متاثرین کا سلسلہ جاری رکھیں گے،سجاد نذیر

لاک ڈاؤن متاثرین کا سلسلہ جاری رکھیں گے،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر کی جانب سے لاک ڈاؤن کورونا متاثرین کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔وہ گزشتہ روز پارٹی کے سینئر جیالے بشارت صدیقی کی دعوت پر پارٹی رہنما علی اعوان اور عاقب سرور کے ساتھ قلعہ گجر سنگھ گئے اور وہاں پر انہوں نے پارٹی کے جیالوں رحمت شہباز‘احمد سعید جو کہ پارٹی کے سینئر جیالے حکیم سعید کے بیٹے ہیں‘مقصود علی شاہ‘سہیل بٹ‘ناصر اقبال‘وقاص احمد‘ نجم رشید‘فیاض احمد‘افتخار زیدی سمیت پارٹی کے دیگر جیالوں کے اہل خانہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی طور پر متاثر ہوئے ہیں ان میں اپنی جانب سے نقد عیدی تقسیم کی۔
اس موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے جیالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن لوگوں نے پارٹی کا مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں چھوڑ ا ہم بھی ان کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے ڈاکٹروں میں کورونا حفاظتی کٹس تقسیم کی ہیں ماسک اور سینی ٹائزر بھی دئیے ہیں جبکہ نقد امدادا ور راشن بھی تقسیم کئے ہیں ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے جیالوں کا خیال رکھیں ہم اپنے جیالوں کے گھروں کے چولہوں کو کسی بھی قیمت پر ٹھنڈا نہیں ہونے دیں گے اور ہم سے جو ان کے لئے ہو سکا وہ ہم کریں گے۔