ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی ٹرانسفر عید کے بعد کھولنے کا فیصلہ

ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی ٹرانسفر عید کے بعد کھولنے کا فیصلہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے تمام ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیم کے لئے حاصل کی جانے والی باقی ماندہ اراضی کا انتقال ایل ڈی اے کے نام کروانے کا عمل تیز کریں۔

تاکہ سکیم میں جاری ترقیاتی کام تیز کئے جا سکیں اورفائل ہولڈر کو ان کے پلاٹوں کا جلد سے جلد قبضہ دیا جاسکے۔دریں اثناء ایک اور اجلاس کے دوران ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی ٹرانسفر عید کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے اپوائنٹمنٹ ایل ڈی اے کے ویب پورٹل کے ذریعے حاصل کی جاسکے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -