قرآن گھر میں سجانے کے بجائے دل میں بسانا چاہیے،آصف ہاشمی

قرآن گھر میں سجانے کے بجائے دل میں بسانا چاہیے،آصف ہاشمی

  

لاہور(فلم رپورٹر)شب نزول قرآن کے مو قع پر متروکہ وقف املاک بور ڈ کے پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہا شمی،عاقل ہا شمی، عادل ہا شمی کے زیر اہتمام اپنے والدین سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے محفل میلاد کا انعقاد۔ سابق چیئرمین بورڈ سید آصف ہاشمی، سینئر آفیسر علی اصغر الحسینی، وفاقی وزیر حماد اظہر کے کوآڈینیٹر ملک ساجد پرنس، چیئرمین حیدری ٹرسٹ حا جی نثار علی خان، لیگی رہنما غضنفر علی شاہ، ایثار حسین کاظمی، غلام قمبر شاہ،نوخیز حسن شاہ،غالب رضا،خدیش رضا سمیت دیگر افرا د کی شرکت مولانامرتضیٰ حسین گھلو اور آغا مظہر حسین مشہدی ، آغاعلی حسنین مہدوی و شاعر آل عمران سید عاصم عباس شمسی نے اپنے خطاب میں فضائل قرآن و اہلبیتؑ بیان کرتے ہوئے کہا کے اللہ کی پہچان کا نا م قرآن ہے۔ قرآن گھر میں سجانے کی بجائے دل میں بسانا چاہیے تاکہ دنیا اور آخرت میں امان نصیب ہو۔

قرآن پڑھنے اور سمجھنے میں ہی اللہ اور اس کے رسولؐ کی رضا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -