وزیر اعظم کی دیانتدارانہ کوششوں سے ملک محفوظ اور صحیح سمت پر گامزن:فیا ض الحسن چوہان

وزیر اعظم کی دیانتدارانہ کوششوں سے ملک محفوظ اور صحیح سمت پر گامزن:فیا ض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) و زیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتدارانہ کوششوں سے ملک صحیح سمت گامزن ہے، وزیر اعظم عمران خان کی پوری ٹیم بالخصوص سردار عثمان بزدار پنجاب میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں،سردار عثمان بزدار نے کرونا بحران کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی امور کو بالکل نظر انداز نہیں ہونے دیا۔اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج پنجاب میں کرونا ٹیسٹنگ کیپسٹی تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ ٹیوٹا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں میڈیکیٹڈ ماسک، سینی ٹائزر، پی پی ای اور فیس شیلڈ تیار کر رہا ہے۔ عوامی نمائندوں کی تربیت و رہنمائی کیلئے لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کے قیام کا آغاز اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت پنجاب کے حالیہ اقدامات سے روپے کی گردش میں اضافہ ہو گاجس سے بیروز گاری میں مزید کمی ہوگی اور اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی باصلاحیت قیادت میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔دریں اثناء فیاض الحسن چوہان نے دورہ راولپنڈی کے دوران وزیراعظم کے معاشی کفالت احساس پروگرام کے تحت اب تک راولپنڈی کی مستحق افراد میں امدادی رقوم کہ تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے راولپنڈی میں قائم کے گئے تمام مراکز سے امدادی چیک کی تقسیم کے عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا جائے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کی گئی ہدایت پر پوری طرح عمل درآمد کرایا جائے۔ اب تک راولپنڈی میں وزیراعظم کے اس احساس معاشی کفالت پروگرام کے تحت 1195.524ملین روپے ایک لاکھ کے قریب مستحق افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔یہ پہلی حکومت ہے جس نے غریب تک کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ریکارڈ امدادی رقوم شفاف طریقہ کار کے مطابق تقسیم کی ہیں۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -