کورونا کے بعد دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کا طرف بڑھ رہی ہے:شاہ محمود قریشی

  کورونا کے بعد دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کا طرف بڑھ رہی ہے:شاہ محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، ترقی پذیر ممالک کیلئے مضمرات سب سے زیادہ ہوں گے، ہمیں اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دے کر معاشی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ وہ جمعرات کو وزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی اور ملکی ترجیحات کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں کورونا وائرس کی وبا کے چیلنج، خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس وبائی حملے کے نتیجہ میں خطہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے بعد کی علاقائی و عالمی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی۔ کورونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے مضمرات سب سے زیادہ ہوں گے۔ ان حالات میں جب کورونا وبا کے باعث ہمارا زرمبادلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور برآمدات کی شرح بہت کم ہو چکی ہے ہمیں اپنی معاشی بحالی کیلئے نئے مواقعوں پر توجہ دینا ہو گی۔پاک،چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری اور انتہائی سنجیدگی کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحتی کردار ادا کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے معاشی سفارتکاری کے فروغ کی بھی ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -