پاکستان ریلوے کاآن لائن ٹکٹنگ نظام بیٹھ گیا،شیخ رشید کا آج سے بکنگ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے کاآن لائن ٹکٹنگ نظام بیٹھ گیا،شیخ رشید کا آج سے بکنگ شروع کرنے ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرینوں کی ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ٹکٹوں کی بکنگ آج صبح 8 سے 5 بجے تک کی جاسکے گی، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرناعوام کی بھی ذمہ داری ہے۔ و فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا آن لائن سسٹم میں خرابی آئی ہے، راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کو ئٹہ میں ٹکٹ بکنگ کے ریزرویشن کی ایک، ایک کھڑکی کھول دی جائے، اس کھڑکی پر مکمل ایس اوپیز کیساتھ کام کیا جائے، کیونکہ محکمہ ریلوے کا ٹکٹیں بک کرنے کیلئے آن لائن نظام بیٹھ گیاہے، ٹکٹ بک کرنے میں آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پارہا۔ریلوے کا ای ٹکٹنگ نظام بیٹھنے کے بعد راولپنڈی، ملتان، پشاور، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن سینٹرزکی ایک ایک کھڑکی کھول دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق مسافر چاروں صوبوں کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے ریلوے اسٹیشنوں سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے اور ریلوے اسٹیشنز کے بکنگ آفس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،لاہور،کراچی، ملتان، سکھر،پشاوراورکوئٹہ ریلوے اسٹیشنوں کے بکنگ آفس کھلے رہیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریل سروس تقریباً 2 ماہ تک معطل رہی جسے گزشتہ روز 20 مئی سے محدود پیمانے پر بحال کیا گیا ہے۔

آن لائن ٹکٹنگ 

مزید :

صفحہ اول -