شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (ہفتہ)کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔چاند دیکھنے کے لئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جہاں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں دی جائیں گی۔علاوہ ازیں پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج (جمعہ) کے روز تاریخی مسجد قاسم علی خان میں طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج بروز جمعہ 29رمضان المبارک ہے اس لئے شوال المکر م کا چاند دیکھنے کے لئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد از نماز مغرب شروع ہوگا جس میں شرعی شہادتوں پر عید یا روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
شوال

مزید :

صفحہ اول -