آصف زرداری مختلف بیماریوں میں مبتلا، ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی

  آصف زرداری مختلف بیماریوں میں مبتلا، ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا، تاہم بچے اور دیگر اہم افراد ان سے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری دل، شوگر، بلڈ پریشر، ہاتھوں میں رعیشہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے۔بتایا گیا کہ 13دسمبر 2019کو راولپنڈی سے زرداری کی منتقلی کے بعد ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کاعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -