حکومت ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،شہباز شریف

حکومت ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت سنجیدگی دکھا ئے، وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمت عملی پر عمل کر یں۔انہوں نے ملک کے مختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے، ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ ہو ئے تو قحط کا خطرہ ہے۔ کورونا اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہوجائینگے، ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سکیورٹی کا خطرہ لاحق ہے۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صد ر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نکیال سیکٹر کے دیہات میں بلااشتعال بھارتی فوج کی فائرنگ اور 3شہریوں کو زخمی کرنے کی مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھا ر تی فوج کی بڑھتی ہوئی سرحدی خلاف ورزیوں اور شہریوں پر فائرنگ وگولہ باری کا نوٹس لے، بھارتی جنگی جنون جنوبی ایشیامیں امن وسلامتی کیلئے کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے، عام شہری آبادی کو نشانہ بنانا ہر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی بزدلی اور غیرپیشہ وارانہ فوجی رویہ کا ثبوت ہے، ایل اوسی پر جارحیت کے ذریعے بھار ت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف اپنے جرائم چھپا نہیں سکتا،شہباز شریف نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شہریوں سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -