اسلام آبادہائیکورٹ نے میئر انصر عزیز کو عہدے پر بحال کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے میئر کو عہدے پر بحال کر دیا۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اپنے وکیل عادل عزیز قاضی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن افسر علی سفیان عدالت میں اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ا نہیں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے درخواست کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا اور بعد ازاں سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے میئر اسلام آباد کو 90 روز کیلئے معطل کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے میئر کو عہدہ پر بحال کر دیا اور سماعت ملتوی کر دی گئی۔ مئیر کی معطلی کا فیصلہ اسلام آباد میں انٹرا سٹی ویگن اڈوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکہ پر دیا تھا۔
انصر عزیز