سمندری طوفان ایمفان نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی،84افراد ہلاک

  سمندری طوفان ایمفان نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی،84افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بھارت اور بنگلا دیش میں سمندری طوفان ایمفان 84 زندگیاں نگل گیا، 30 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔۔خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے کولکتہ سمیت کئی شہروں میں تباہی آئی ہے، بنگلا دیش میں بھی بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں 72 شہری ہلاک ہوئے۔ طوفان کا نقصان کورونا سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف بنگلا دیشی حکام کے مطابق بنگلا دیش میں طوفان سے 12 شہریوں کی اموات واقع ہوئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 72 شہری ہلاک ہوئے، بنگلہ دیش میں طوفان سے 12 شہریوں کی اموات ہوئی، بنگلہ دیشی حکام اور بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل کے قریب 15 کلومیٹر تک علاقے ڈوب سکتے ہیں۔زیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث مغربی بنگال میں ہزاروں مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں اور درخت اکھڑ گئے ہیں۔مغربی بنگال کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی نکاسی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفان کے باعث کلکتہ ائیرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا ہے اور ہوائی اڈے کا ایک حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے جب کہ کئی جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔سمندری طوفان امفان نے بنگلادیش کے 3 ساحلی اضلاع کو بھی متاثر کیا جہاں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔طوفان کے باعث بنگلادیش کی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔بنگلادیش کے ساحلی اضلاع ستکھیرا، سندربن، کورگرام اور جمال پور متاثر ہوئے، دو افراد پٹوا خالی میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوئے، پیروج پور کے علاقے متھبیریا میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ ستیرییا کے علاقیکمل نگر میں درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوئی۔سمندری طوفان امفان کے باعث بنگلادیش کے ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ 35 افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے
طوفان

مزید :

صفحہ اول -