ایف اے ٹی ایف،کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے امیرکی حمایت کو سراہتے ہیں:حفیظ شیخ

ایف اے ٹی ایف،کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے امیرکی حمایت کو سراہتے ہیں:حفیظ شیخ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے پاکستان فنا نشل ایکشن ٹاسک فورس، کورونا وا ئرس کی وباء سے نمٹنے اور گروپ 20 مما لک کی جانب سے قرضوں میں سہولت کے اقدام میں امریکی حمایت کوسراہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خزانہ میں یوایس پاکستان بزنس کونسل کے عہدیدا ر و ں سے ورچوئل اجلاس کے دوران کیا۔ ورچوئل اجلاس میں کونسل کے صدر ایسپرانزاجیلیان، یوایس چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر برائے ایشیاء چارلزفری مین،یوایس پاکستا ن بزنس کونسل کے چیئرمین سٹیون کوبوس، امریکہ میں پاکستان کے سفیرڈاکٹراسدمحمدخان اورکونسل کے دیگرعہدیداراوراراکین نے شرکت کی۔وزیراعظم کے مشیرنے امر یکہ میں کورونا وائرس کی عالمگیروباء سے ہونیوالے قیمتی جانی نقصان پرگہرے رنج وغم اورہمدردی کااظہارکیا۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا پاکستان امریکہ کیساتھ اپنے تعلقات بالخصوص تجار تی روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں تجارت اورسرمایہ کاری کے مو جو د استعداد کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بڑھوتری کی وسیع تراستعداد موجود ہے۔ پاکستان کی قیادت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ماضی قریب میں تین ملاقاتیں کی ہیں اورامریکی سیکرٹری تجارت ولبرراس کااس سال کے اوائل میں دورہ پاکستان دونوں مما لک کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کررہاہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کاروبارمیں آسا نیو ں، ضابطہ جاتی امورمیں بہتری اوروسیع مارکیٹ کی استعداد کے تناظرمیں پاکستان امریکی تاجروں اورسرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری اورمشترکہ منصوبوں کے حوالہ سے بہترین ملک ہے۔پاکستان کی حکومت نے حال ہی میں 1200 ارب روپے سے زائد کے امدادی پیکیج کااعلان کیاہے، پیکیج میں معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کیلئے براہ راست نقد امدادکی فراہمی، ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی اور آسان قر ضے شامل ہیں، اس کا مقصد معیشت اورکاروبار کوبڑھاوادیناہے،اسی طرح آنیوالے بجٹ میں کاروبار اورتجارت کوفروغ دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیگی، اس مقصد کیلئے خام مال پرٹیرف کی شرح میں زیادہ سے زیادہ کمی لائی جائیگی۔پاک یو ایس بزنس کونسل کے صدر ایسپرانزا جیلیان اور یوایس پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین سٹیون کوبوس نے کہاکہ امریکی حکومت اور تاجر و سرمایہ کار پاکستان کو اہم تجارتی شراکت دارملک سمجھتے ہیں، امریکی سیکرٹری تجارت کے دورہ پاکستان سے بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ امریکہ پاکستان کواہم تجارتی شراکت دارملک سمجھتا ہے۔انہوں نے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ کی امید ظاہر کی۔

حفیظ شیخ

مزید :

صفحہ اول -