ایلس ویزل کا سی پیک پر بیان غیر ذمہ دارانہ،منصوبے کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش:چین

  ایلس ویزل کا سی پیک پر بیان غیر ذمہ دارانہ،منصوبے کو نقصان پہنچانے کی ناکام ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے پاک چین کے تعلقات اور سی پیک کے حوالے سے سبکدوش امریکی معاو ن وزیر خارجہ برائے جنوبی ووسطی ایشیا ایلس ویلز کے حوالے سے بیان کو غیر ذمہ دار قرا ر دیتے ہوئے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ ان کی تقریر مکمل طور پربے بنیاد اوران کے پرانے لہجے کا عکس ہے، یہ پاک چین تعلقات اورسی پیک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے،ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین نے پاکستان کو55ملین ڈالر کے طبی آلات اور سازوسامان عطیہ کیاہے۔ ہم پاکستان کو مساوی شراکت دار سمجھتے ہیں اور کبھی اس سے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا۔کوروناسے پاکستان کی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں، چین ا س چیلنج سے کامیابی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہا۔ہم پاکستان امریکہ تعلقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے لیکن امید کرتے ہیں کہ امریکہ پاک چین تعلقات کے حوالے سے احترام کا مظاہرہ کرے گا۔غیر ذمہ دارانہ تقریر اور بے بنیاد الزامات اس کی کوئی مدد نہیں کرینگے۔ ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ امریکہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت کو بھی ترک کردے گا ا ورپاکستان کی ٹھو س مدد کرے گا۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ آج پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 69 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، دونوں ملکوں نے سدابہار دوستی قائم کی اور اسے مستحکم کیا، بیان میں کہاگیا کہ چین پاکستان کے اپنے ترقی کے ماڈل کی حمایت کرتا ہے اور کبھی اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ سی پیک منصوبے پرکام کرنے والی کمپنیاں اپنے شعبے میں سب سے آگے ہیں، کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک سی پیک منصوبے میں زیروانفیکشن ہے جو احتیاطی تدابیر سے ممکن ہوا، تعمیراتی کام کو بالکل نہیں روکا گیا۔

چین ترجمان

مزید :

صفحہ اول -