پولٹری ایسوسی ایشن نے سپلائی روکدی،چکن 350روپے کلو تک جا پہنچا

پولٹری ایسوسی ایشن نے سپلائی روکدی،چکن 350روپے کلو تک جا پہنچا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) عیدالفطر کی آمد کے حوالے سے لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے درمیان قیمت کے تعین کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کے بعد پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی سپلائی بند کردی ہے۔دکان داروں نے من مانی قیمتوں پر چکن فروخت کرنا شروع کر دیا۔شہر میں بیشتر دکانوں پر چکن دستیاب ہی نہ تھا۔پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے سپلائی کی ترسیل کے لئے استعمال میں لائی جانیوالی گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دکاندار صافرین کو یہی بتاتے رہے کہ مرغی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس پر شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔ پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ مہنگے داموں مرغی فروخت نہیں کرسکتے لہٰذا انہوں نے سپلائی بند کردی ہے جبکہ دوسری طرف پولٹری کی دکانوں میں موجود فریزر میں پڑا مرغی کا گوشت 270 روپے فی کلو کی بجائے 300 اور 350 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ 

چکن قیمتیں 

مزید :

صفحہ اول -