20سال میں سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا،شہباز گل

 20سال میں سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا،شہباز گل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ پچھلے 20سال میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا اور عوام کا ہوا۔جب تک عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر ہیں کوئی اندھا دھند غریب کو نہیں لوٹ سکتا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں شہباز گل نے کہا کہ وہ وقت گیاجب کابینہ اور وزیراعظم مل کر غریب دشمن اقدامات کرتے تھے۔شہبازگل نے کہا کہ سخت دباؤ کے باوجودوزیراعظم عمران خان آج غریب کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -