اخبارات کی تصدیق کا عمل حقیقی صحافت کے فروغ کیلئے ہے،وزیر اطلاعات

اخبارات کی تصدیق کا عمل حقیقی صحافت کے فروغ کیلئے ہے،وزیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ علاقائی پریس قومی میڈیا کا ایک اہم اور مؤثر حصہ ہے،اخبارات کی تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی صحافت کا فروغ ہے، یہ عمل اشتہارات کے شفاف اجراء اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا،تصدیق کے عمل کے حوالے سے کو ئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے،یہ عمل علاقائی صحافت کو تقویت بخشے گا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے علاقائی پریس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ علاقائی پریس قومی میڈیا کا ایک اہم اور مؤثر حصہ ہے،آزادی اظہار رائے کے بنیادی،آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت علاقائی اخبارات کی ترقی کی خواہاں ہے۔حکومت تمام علاقائی زبانوں کی ترویج،صحافت کے فروغ اور ادب کی ترقی کیلئے پر عز م ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آزاد اور ذمہ دار انہ صحافت کے فروغ کیلئے سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔
وزیر اطلاعات

مزید :

صفحہ اول -