قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،چینی سفیر

  قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،چینی سفیر

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاک چین سفارتی تعلقات کی 69ویں سالگرہ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک گزشتہ 7 دہائیوں سے قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،سی پیک سے دونوں ممالک کی معیشتوں کے مابین تعاون اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،کورونا وائرس کے خلاف دونوں ممالک مل کر لڑائی لڑ رہے ہیں۔اپنے بیان میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج 21 مئی کو پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کی69ویں سالگرہ ہے،پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں،دونوں ممالک اپنی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن و ترقی کے فروغ کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں،دونوں ممالک گزشتہ 7 دہائیوں سے قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان اور چین کے عوام۔دو طرفہ ترقی کیلئے باہمی تعاون میں ایک دوسرے کے مددگار رہے۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات ہیں ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور انصاف کو برقرار رکھتے ہیں ہم اپنے عوام اور خطے کے مفاد کے لیے مل کر کام کرتے ہیں،چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ عالمی برادری کے لیے بھی مثالی ہے کیونکہ اس کی بنیاد باہمی احترام اور مشترکہ ترقی پر مبنی ہے،سی پیک سے دونوں ممالک کی معیشتوں کے مابین تعاون اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،کورونا وائرس کے خلاف دونوں ممالک مل کر لڑائی لڑ رہے ہیں جب چین میں کرونا وائرس آیا تو پاکستان نے چین کی مدد کی۔

چینی سفیر

مزید :

صفحہ اول -