نشتر انظامیہ کے بدا نتظامی مختلف بیماریوں میں مبتلامریضوں کی کرونا آئسولیشن وارڈ منتقل کا انکشاف

نشتر انظامیہ کے بدا نتظامی مختلف بیماریوں میں مبتلامریضوں کی کرونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے حوالے سے نشتر ہسپتال میں بد انتظامی عروج پر،دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی کورونا کے شبہ کا ٹھپہ لگا کر آئی سو لیشن منتقل کیا جانیلگا،دو دو دن تک وارڈ میں رہنے والے مریضوں کا دیگر بیماریوں سے برا حال،رپورٹ نیگیٹیو آنے تک مریض کی دیگر بیماریوں سے اموات ہونے لگیں مشتبہ مریضوں کی رپورٹ انکی وفات کے ایک روز بعد موصول ہونا لواحقین اور انتظامیہ (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا، نشتر ہسپتال انتظامیہ کی غیر سنجیدگی عروج پر،طبی حلقوں نے معاملات کے نوٹس کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق کورونا کے شبہ میں اب تک نشتر ہسپتال لائے گئے 800 سے زائد مریضوں میں سے 200 سے زائد مریض کورونا میں مبتلا پائے گئے ان مشتبہ مریضوں میں سے نیگیٹیو رپورٹ آنے والے 40 سے زائد مریض آئی سو لیشن میں دم توڑ چکے ہیں اور ان مریضوں میں سے بیشتر میں بعد از وفات چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے بعد رپورٹ کے ذریعے تصدیق ہوئی کہ مشتبہ مریض کورونا میں مبتلا نہیں تھے،لواحقین کا کہنا تھا کہ مشتبہ مریضوں کو جان بوجھ کر کورونا کا ٹھپہ لگا کر آئی سو لیشن بھیجا جاتا ہے جن کو آئی سی یو کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر وہ مریض آئی سی یو کی سہولت نہ ملنے پر دم توڑ جاتا ہے،ادھر دیگر بیماریوں میں مبتلا آنے والے مریضوں کو کورونا کا شبہ ظاہر کر کے آئی سو لیشن منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث مریض آئی سو لیشن وارڈ میں دیگر بیماریوں کا علاج کروانے کے لئے ڈاکٹر کا انتظار کرتے رہتے ہیں جبکہ کورونا رپورٹ نیگیٹیو آنے تک ان مریضوں کی دیگر بیماریاں سنجیدہ صورتحال اختیار کر چکی ہوتی ہیں اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر میاں عدنان،ڈاکٹر زبیر رفیقی،ڈاکٹر سعید چودھری اور دیگر نے تمام تر معاملات پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر مریضوں کی رپورٹ انکی وفات کے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے بعد آتی ہے جس سے لواحقین ڈاکٹر سے جھگڑا کرتے ہیں جبکہ دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو آئی سو لیشن منتقل کرنے سے بلاوجہ کورونا میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال بھی متاثر ہو رہی ہے