گورنر پنجاب کا پیف سکولوں کے واجبات فوری اداکرنیکا حکم

گورنر پنجاب کا پیف سکولوں کے واجبات فوری اداکرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پیف سکولز کے واجبات فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دے دیا‘اس سلسلے میں گزشتہ روزفیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب اور پی ایس ایم اے کے وفدنے فرید خان بنگش اور چوہدری بشیر احمد آزاد کی سربراہی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقات کے دوران ان سے پیف اور پرائیویٹ سکولز کے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

حالیہ معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے‘ان میں پرائیویٹ سکولز اوپن کرنے اور فیس ریکوری و کرایہ جات کے مسائل‘پیف سکولز کی پیمنٹس کے معاملات اور نان ویریفائیڈ سٹوڈنٹس کے متعلق بات ہوئی۔گورنر چوہدری محمد سرورنے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن سے فون پر تفصیلی بات کی اور فوری طور پر پیمنٹس کے اجراء کاحکم دے دیا۔ انہوں نے نے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کو اس پروگرام کو مزید فروغ دینے کا کہا اور بتایا کہ یہ پروگرام ہم نے بڑی محنت سے کامیاب کیا ہے۔ اسے مزید بہتر بنانا ہے۔ سیکرٹر تعلیم سکولز پنجاب سارہ اسلم نے گورنر پنجاب کو ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اورگورنر کو نان ویری فائیڈ بچوں کی حقیقت سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے پیف کو بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ قرار دیا۔ انہوں نے پارٹنرز کے مؤقف کی تائید کی اور بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی اور پرائیویٹ سکولز کھولنے کے حوالے سے ان کے تحفظات ڈسکس کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے معاملات بھی فوری حل کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیف پروگرام اس قدر بہترین ہے کہ اقوام متحدہ نے اس کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے‘ اس پروگرام کو جاری رہنا چاہئیے۔ دریں اثنا محکمہ خزانہ ڈیپارٹمنٹ نے ای وی ایس پروگرام والے سکولزکو 15دن کی پیمنٹ جاری کر دی ہے‘ دیگر پروگرامز کی پیمنٹ عید کے بعد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
گورنرپنجاب