مظفرگڑھ،انڈس ہسپتال میں کرونا کا پہلامریض جاں بحق
مظفرگڑھ(نامہ نگار) انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں کورونا کا پہلا مریض جانبحق, ذرائع کے مطابق انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج عبدالرحمن بزدار نامی شخص کورونا سے جانبحق ہو گئے. وہ وزیراعلی پنجاب کے عزیز بتائے جاتے ہیں. انہیں کورونا کے شبہ میں یہاں قرنطینہ کیا گیا تھا. جبکہ ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ میں بھی زیرعلاج کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا. اسے بھٹہ پور سے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
داخل کرایا گیا تھا. تاہم ہسپتال ذرائع نے نام و مزید تفصیل بتانے سے انکار کر دیا. دریں اثناء خان گڑھ کی بلقیس بی بی زوجہ الیاس اور اس کے خاندان کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گئے ہیں. انہیں چند روز قبل خان گڑھ شہر میں گھر پر ہی قرنطینہ کیا گیا تھا.
جاں بحق