پولیس کی کارروائی، مضر صحت جوس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

پولیس کی کارروائی، مضر صحت جوس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان پولیس کی جعلی جوس بنانے والوں کے خلاف کاروائی پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ممتاز آباد کے علاقے فضل ماڈل میں جوس بنانے کی جعلی فیکٹری پکڑ لی۔ فیکٹری سے سیکڑوں کی تعداد جعلی بوتلیں اور کارٹن برآمد کر لیے گئے جبکہ 1 ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جعلی فیکٹری ایان فوڈز، فریش جوسی فروٹس اور ڈی فروٹس کے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

نام سے بوتلیں تیار کر رہی تھی جعلی جوس کی بوتلوں کو بڑے پیمانے پر عید کے موقع پر شہر بھر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ کاروائی میں ایس ایچ او ممتاز آباد انسپکٹر طاہر اعجاز، سب انسپکٹر محمد کلیم اور تھانہ ممتاز آباد کے دیگر افسران شریک ہوئے مزید کاروائی کے لیے محکمہ فوڈ کو اطلاع دے دی گئی۔