ہارون آباد: میونسپل کمیٹی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی احتجاج
ہارون آباد(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے مسلم کمیونٹی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر قائداعظم روڈ پر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور قائد اعظم روڈ بلاک کر دیا،میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے مسلم کمیونٹی ایمپلائز کے عہدیداران نے دیگر مسلم ملازمین کے ساتھ تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران ملازمین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
مختلف نعرے درج تھے۔ احتجاجی ملازمین نے میونسپل کمیٹی کے ٹریکٹر ٹرالی اور فائربریگیڈ کی گاڑی سے قائد اعظم روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔ مسلم کمیونٹی مسلم ایمپلائز یونین کے صدر عبیدالرحمان نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 18مئی تک تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں مگر انتظامیہ نے حکومتی احکامات کو خاطر خواہ میں نہ لاتے ہوئے ابھی تک ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید میں چند روز باقی ہیں ایک طرف لوگ عید کی خریداری میں مصروف ہے تو دوسری طرف میونسپل کمیٹی کے ملسم ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سے اپیل میں کہا کہ ہماری تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے تمام سروسز معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔
احتجاج