مسافروں کارش،ریلوے ریزویشن دفاتر اوپن، بکنگ شروع

مسافروں کارش،ریلوے ریزویشن دفاتر اوپن، بکنگ شروع

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)آئن لائن ٹکٹ سسٹم کی غیرتسلی بخش کارکردگی کے بعدپاکستان ریلویزنے مسافروں کی سہولت کیلئے ملک بھرمیں ریزرویشن دفاترکھولنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔تمام بڑے اسٹیشنوں پرسماجی فاصلہ کوبرقراررکھتے ہوئے ایک ایک ریزرویشن کاؤنٹرکھولاجارہاہے۔گزشتہ روزملتان ریزرویشن کاؤنٹرنے ایک لاکھ روپے کی ریزرویشن کی بتایاجاتاہے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کہ مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئیپاکستان ریلویز نے ٹکٹ کے اجراء کے روایتی ریزرویشن سسٹم کوشروع کر دیا ہے۔گزشتہ دو ماہ سے پاکستان ریلویز بھی کورونا وائرس کے لاک ڈوان کی وجہ سے غیر فعال رہا جونہی وفاقی حکومت نے لاک ڈوان میں نرمی کی تو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حکومت پاکستان سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی درخواست کی اس کے لیے وزیر اعظم کو عید آپریشن کے بارے میں بریفننگ دیکر مطمئن کیا گیا لیکن عملی اقدامات بریفننگ سے برعکس نکلے بتایا گیا ہے اب جیسے ہی ٹرینیں چلانے کی اجازت ملی ہے، لوگوں کا طوفان سفر کرنے کے لئے آ گیا ہے جس کے بعد ریلولے کا آن لائن بکنگ سسٹم کریش کرگیا ہے۔ آئن لائن سسٹم کی خرابی کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے مختلف اسٹیشنوں پرکیمپوٹرئزاد ریزرویشن کے لئے ایک کھڑکی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور اور کوئٹہ میں ریزرویشن والی کھڑکی دوپہرسے ہی کھول گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روزدوپہرایک سے شام پانچ بجے تک ملتان کینٹ اسٹیشن نے ایک لاکھ روپے کے ٹکٹوں کی رزیرویشن کی۔

ریزرویشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -