مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت منشور کاحصہ ہے، ذوالقرنین چوہدری

مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت منشور کاحصہ ہے، ذوالقرنین چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر آج جمعتہ الوداع کو یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصی کے طور پر منایا جائے گا اس حوالے سے جامعہ مدرسہ مفتاح العلوم راجن(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

پور میں قاری عزیز اکبر قاسمی نقشبندی سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل پنجاب خصوصی خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار محمد ذوالقرنین چوہدری ضلعی صدر پاکستان علماء کونسل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا مظلوم فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی،استحکام اور دفاع کے عزم کے لیے پاکستان علماء کونسل کا ساتھ دیجئے مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے منشور کا حصہ ہی نہیں بلکہ شرعی فریضہ بھی ہے اگر مسلمان حکمران اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی تعمیل کرتے تو آج دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمان غیر مسلم حکومتوں کے مظالم کا شکارنہ ہوتے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی امت مسلمہ کی بے حسی پر دلالت کرتی ہے,ہر باشعور مسلمان یوم القدس کے موقع پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کریاسرائیل کا ناپاک وجود پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ عالمی امن کے لیے اس سے چھٹکارا حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔
ذوالقرنین چوہدری