ڈہرکی: اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرنجی سکولز کو نوٹس

ڈہرکی: اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرنجی سکولز کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار) محکمہ تعلیم سکھر کی جانب سے ڈہرکی کے پرائیویٹ اسکول مالکان کے خلاف کئی ماہ سے ٹیچرز کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر نوٹس جاری کردی ہیں جن اسکول مالکان کونوٹس جاری کیے گے ہیں ان میں سر فہرست (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

مدینہ پبلک اسکول ڈہرکی۔مشعل پبلک اسکول ڈہرکی۔سمارٹ پبلک اسکول ڈہرکی۔کیمبرج پبلک اسکول ڈھرکی شامل ہیں اس سلسلہ میں حاصل معلومات کے مطابق ڈہرکی کے مزکورہ اور کچھ دیگر اسکول مالکان ماہ فروری سے لیکر ماہ رواں تک اسکول میں پڑھنے والے بچوں سے فیس وصول کرچکے ہیں لیکن اسکول مالکان نے ٹیچرس کی ساتھ زیادتی کرتے ہوئے ان کو تنخواہیں نہیں کی ہیں جس پر ان کے خلاف سکھر ڈائیریکٹوریٹ نے ایکشن لیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں چند اسکول مالکان سیرابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں نوٹس موصول نہیں ہوئی۔
نوٹس