میپکو ٹیموں کی کارروائیاں 147بجلی چور دھر لیے گئے

میپکو ٹیموں کی کارروائیاں 147بجلی چور دھر لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 147بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ56ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23لا کھ70ہزار روپے جرمانہ عائد۔6مقدمات درج(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

۔20مئی 2020 کو ملتان میں 37گھریلو،کمرشل اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو43554یونٹس چوری کرنے پر710381 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 40گھریلوصارفین کو38300یونٹس چوری کرنے پر502919روپے جرمانہ او ر2مقدمات درج، وہاڑی میں 12گھریلواورکمرشل صارفین کو12226یونٹس چوری کرنے پر237169 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو8450یونٹس چوری کرنے پر135361 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 16 گھریلواورکمرشل صارفین کو21113یونٹس چوری کرنے پر263555روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 8گھریلو صارفین کو7699یونٹس چوری کرنے پر109000 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،مظفرگڑھ میں 13گھریلواورکمرشل صارفین کو 13470یونٹس چوری کرنے پر215000روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، بہاولنگر میں 9 گھریلوصارفین کو4691یونٹس چوری کرنے پر69820روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 4گھریلو صارفین کو7166 یونٹس چوری کرنے پر127489 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
بجلی چور