پولیس کا چھاپہ، ملزم سے ایک کلو ہیروئن برآمد، مقدمہ درج
رحیم یار خان (بیورورپورٹ)تھانہ سٹی سی ڈویژن پولیس کا چھاپہ، ملزم سے ایک کلو سے زائدہیروئن برآمد،تھانہ منتقل،مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق دوران گشت مخبر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
کی اطلاع پر تھانہ سٹی سی ڈویژن میں تعینات ایس ایچ او حسین رضا نظامی کی ہدایت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدنوید اکرم نے پولیس کی نفری کے ہمراہ جمال ٹاؤن میں واقع دربار کے نزدیک منشیات فروخت کرتے ہوئے موضع پوران کا رہائشی ملزم محمدوسیم دشتی کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے شاپر میں موجود ایک کلو تیس گرام ہیروئن اور 2400 روپے نقدی برآمد کر لی،تحویل میں لے کر تھانہ منتقل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدنوید اکرم کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ نمبری 301/20بجرم 9 سی درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔