ٹائی راڈ کھلنے سے کوئلے سے بھراٹرالراٹ گیا، 3بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق، 7زخمی

ٹائی راڈ کھلنے سے کوئلے سے بھراٹرالراٹ گیا، 3بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق، ...

  

 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انڈس ہائی وے پر اڈہ چراغ شاہ کے قریب کوئلے سے بھرا ٹرالر الٹ گیا ٹرالر تلے دب کر 3بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرالر ٹائی راڈ کھلنے سے الٹ گیا ریسکیو زرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں دو زخمی جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں جام پور ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

۔ ریسکیوزرائع کے مطابق مرنیوالوں میں 14سالہ ارسلان،22سالہ عرفان، 30سالہ عبدالمجید اور 20سالہ خیر محمد جبکہ زخمیوں میں جاوید، ابراہیم، گل نیاز، انعام اللہ،محمد اسلم،فرہاد اور وحید شامل ہیں۔ ٹرالر پر سوار تمام افراد عید کی چھٹیاں ہونے اور سواری نہ ملنے پر کراچی سے کوٹلہ پیرو جارہے تھے۔

5جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -