ملتان:پولیس اوررینجرزکاشہرمیں امن وامان کے حوالے سے فلیگ مارچ

ملتان:پولیس اوررینجرزکاشہرمیں امن وامان کے حوالے سے فلیگ مارچ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر سٹی پولیس ملتان کا رینجرز کے ہمراہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

۔فلیگ مارچ کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں امن و امان قائم رکھنا. عوام سے اپیل کی گئی کہ موجودہ صورتحال میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں.سیکیورٹی پوائنٹ آف ویو کے تحت کوئی اطلاع ہو تو بذریعہ 15 پولیس کو آگاہ کریں۔ فلیگ مارچ ڈی ایس پی سرکل گلگشت طاہر مجید کی سربراہی میں روانہ ہوا۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، رینجرز ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پزیر ہوا۔

فلیگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -