فوڈ اتھارٹی ٹیمیں کی کارروائیاں 314فوڈ پوانٹس کونوٹس، متعدد کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں کی کارروائیاں 314فوڈ پوانٹس کونوٹس، متعدد کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں واقع انمول سموسہ یونٹ،الفرید سموسہ اینڈ میدہ سپلائر کو پراسیسنگ ایریا میں حشرات،چوہوں کی موجودگی،گلے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

سڑے پیاز،ٹماٹر کے استعمال،زنگ آلود مشینری،گندے فریزرز،نیوز پیپرز کے استعمال، واشنگ ایریا گندہ ہونے پر سموسہ یونٹس کو سیل کیا گیاجبکہ ڈی جی خان میں واقع اشفاق ملک شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے پر ملک شاپ کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح بہاولپور،لودھراں،وہاڑی میں ڈیری سیفٹی ٹیمز نے ناکہ بندی کے دوران 21دودھ بردار گاڑیوں سمیت ملک شاپ میں موجود3095لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔بہاولپور میں دودھ بردار گاڑی میں موجود1600لیٹر،لودھراں میں 20دودھ فروش گاڑیوں میں موجود1480لیٹر اور وہاڑی میں ملک شاپ میں موجود15لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔موقع پر ٹیسٹنگ کے دوران ملاوٹ ثابت ہونے پر لودھراں میں 30لیٹر اور وہاڑی میں ملک شاپ کی چیکنگ کے دوران 15لیٹر ملاوٹی دودھ کو تلف کر دیا گیا۔مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 133فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور108کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 88 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور63فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 93شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے71فوڈ پوائنٹس کو معمولی نقائص پر حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ ملتان ڈویژن میں 23فوڈپوائنٹس کے81,500 روپے،بہاولپور ڈویژن میں 22شاپس کو142,000روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 15فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر94,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح دوران کاروائی انسپیکشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے162کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات،10کلو غیر معیاری گوشت،09کلو مضرصحت مٹھائی کو تلف کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی